ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 23, 2022

موزیل اوپن ٹینس : کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل

سوئٹزرلینڈ کے’’سٹان ۔واورنکا‘‘، پولینڈ کے’’ ہوبرٹ ہرکج ،ڈنمارک کے ’ہولگر۔ رِیون ‘ اوراٹلی کے’’ لورینزو۔سونیگو‘‘ موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔
میٹز فرانس میں کھیلے جارہے ایونٹ میں’’ سٹان۔ واورنکا‘‘ نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیل مدویدیو کو اپ سیٹ شکست دی۔واورنکا نے مدویدیو کوچھ۔چار، چھ۔ سات اور چھ۔تین ہرایا۔

ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ’ہولگر۔ رِیون‘، فرانس کے ْبنجامین بونزی کے مدمقابل تھے۔ رِیون نے پہلا سیٹ چھ۔چار سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بونزی کو چار۔ایک کی برتری حاصل تھی کہ وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئےجس کے باعث ہولگر۔ رِیون کو واک اوور ملا۔

ایک اور میچ میں پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکج نے آسڑیا کے ڈومینک تھیم کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ہرکج نے چھ۔تین اور چھ۔چار سے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اٹلی کے لورنزوسونیگو نے میزبان جائلز سیمون کوسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔سونیگو نے سیمون کے خلاف سات۔چھاورچھ۔چارسےکامیابی سمیٹی۔