فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 23, 2022

یوئیفا نیشنز لیگ : فرانس کی آسٹریا کو 2گول سے شکست

یوئیفا نیشنز لیگ میں فرانس، نیدرلینڈز اور کروشیا نے میچز جیت لئے۔
پیرس میں کھیلے گئے میچ میں میزبان فرانس نے آسٹریا کو دو گول سے شکست دی۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر گول کے گزرا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے’’ کیلیان۔ ایم بپے ‘‘اور ’’اولیور۔ گیروڈ ‘‘نے ایک۔ایک گول کیا۔

وارساؤ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے پولینڈ کو دو گول سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ’’کوڈی۔ گیکپو‘‘ اور سٹیون نے ایک۔ایک گول کیا۔

زغرب میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے ڈنمارک کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر گول کے گزرا، فاتح ٹیم کی جانب سے ’’بورنا سوسا ‘‘اور’’لاروُو۔مائر ‘‘نے ایک۔ایک گول کیا۔ ڈنمارک کی طرف سے واحد گول کرسٹیان ایرکسن نے کیا۔