24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج کے روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:۔ سبی 41، بھکر ،سکھر اوررحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مختلف شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل :۔
اسلام آباد35، لاہور32 ،کراچی31،پشاور36، کوئٹہ30 ، گلگت33، مظفرآباد35 ، مری24 ، دیر31،چترال32 ، راولاکوٹ27 ، مالم جبہ22، فیصل آباد36 ، ملتان38 ، سرگودھا39 ، سری نگر30، جموں33 ، لہہ21 ، پلوامہ21 ، اننت ناگ22، شوپیاں19 اور بارہ مولہ میں21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔*۔*