بین الاقوامی

  • Sep 23, 2022

لبنان سے یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک

لبنان سے یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین کی کشتی شام کے ساحل کے قریب میں ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 19کو بچالیا گیا۔ مہاجرین کی کشتی مغربی شام کے علاقے طارتوس کے قریب واقع جزیرہ ایرواد میں حادثے کا شکار ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے زیادہ افرادمیں زیادہ تر فلسطینی، لبنانی اور شامی شہری شامل ہیں۔ امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کشتی پر 150سے زائد افراد سوار تھے۔