آسٹریلین اوپن،بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
ٹینس گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن خواتین سنگلز۔سابق عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا اور قازقستان کی الینا ریباکینا سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔کوارٹر فائنل میں آزارنکا نے امریکہ کی جیسیکا پگولا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ریباکینا نے لیٹویا کی جیلینا اوستاپنکو کو شکست دے کر لاسٹ فور میں رسائی حاصل کی۔