بین الاقوامی

  • Jan 25, 2023

جاپان کی سمندری حدود میں مال بردار جہاز ڈوبنے سے عملے کے نو ارکان لاپتہ

جاپان کی سمندری حدود میں مال بردار جہاز ڈوبنے سے عملے کے نو ارکان لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں شدید طغیانی کی وجہ سے مال بردارجہاز ڈوب گیا ۔۔ جہاز پر عملے کے 22 ارکان سوار تھے ۔۔ جاپان اور جنوبی کوریا کوسٹ گارڈ نے 13 افراد کو بچالیا ۔۔لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔۔جہاز کے عملے میں چین اور میانمار کے باشندے شامل ہیں ۔۔
جہاز جس علاقے میں ڈوبا وہ ناگاساکی اور جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو کے درمیان ہے جہاں گذشتہ روز سخت موسمی حالات کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔