بین الاقوامی

  • Mar 17, 2023

شمالی کوریا کا رواں ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل HWASONG-17 کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔۔میزائل 6 ہزار کلو میٹر کی بلندی پر70 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد جاپان کے شمالی ساحل کے کھُلے سمندر میں گِرا ۔۔HWASONG-17 شمالی کوریا کا ابھی تک کا سب سے بڑا میزائل ہے۔۔
شمالی کوریا حکام کے مطابق میزائل کے حالیہ تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی مشقوں کے رد عمل کے طور پر کیے گئے ہیں ۔۔شمالی کوریا کارواں ہفتے میں بیلسٹک میزائل کا یہ تیسرا تجربہ ہے ۔۔
شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات اور خطے کو درپیش خطرات پر بات کرنے کیلئے جنوبی کوریا کے صدر جاپان حکام سے بات چیت کرنے کیلئے ٹوکیو میں ہیں ۔۔
جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ ۔جاپان کی وزارت دفاع نے مبینہ میزایل تجربے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے۔