بین الاقوامی

  • Mar 18, 2023

آسٹریلیا کے دریائے ڈارلنگ میں لاکھوں مردہ مچھلیاں تیرتی ہوئی دیکھی گئیں۔

آسٹریلیا کے دریائے ڈارلنگ میں لاکھوں مردہ مچھلیاں تیرتی ہوئی دیکھی گئیں۔
ڈرون کیمرے سے لی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت سڈنی سے تقریباً 1,000 کلومیٹرمغرب میں جھیل ویتھرل اور مینیندی ٹاؤن شپ کے درمیان دریائے ڈارلنگ میں بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں پانی پر تیر رہی ہیں۔اس سےقبل 2018 اور 2019 میں پانی کے کم بہاؤ، خراب معیار اور درجہ حرارت میں اچانک تبدیلیوں کے باعث اسی علاقے میں دس لاکھ سے زائد مچھلیاں مر گئی تھیں۔ریاستی ماہی گیری کے افسران کو مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے علاقے میں بھیجا گیا ہے، نیو ساؤتھ ویلز ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ ماحولیات کے واٹر ڈویژن کے مطابق علاقے میں آکسیجن کی تحلیل شدہ سطح مچھلی کی صحت کے لیے باعث تشویش ہے۔