کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 18, 2023

پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل کی جنگ

پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل کے حصول کےلئے لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے۔
دونوں ٹیمیں اب تک ایک۔ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں، ملتان سلطانز نے 2021میں پشاور زلمی کو ہراکر ٹرافی جیتی تھی، جبکہ لاہور قلندرز نے2022میں ملتان سلطانز ہی کو مات دیکر ٹائٹل جیتا تھا۔ لاہورکی ٹیم چار سال میں تیسری اور ملتان سلطانزکی ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ فائنل کھیلے گی۔رواں ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 3مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں، لیگ مرحلے کے 2میچز میں لاہور قلندرزجبکہ کوالیفائر میں ملتان سلطانز فاتح رہے۔