قومی

  • Mar 18, 2023

عوامی فلاح کے پروگرام سیاست سے بالاتر ہونے چاہئیں،احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کہتے ہیں عوامی فلاح کے پروگرام سیاست سے بالاتر ہونے چاہئیں،نارووال میں بینظیر ڈائنامک رجسٹری سیکٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ سابقہ حکومت نے معیشت کوغیرمستحکم کیا اور عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ کیا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ کڑے معاہدوں پر سرنڈر کیا،جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے-
وفاقی وزیرتخفیف غربت شازیہ مری نے اس موقع پرکہا کہ بی آئی ایس پی سے 90لاکھ خواتین مستفیدہورہی ہیں،جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ڈائنامک رجسٹری سنٹرمیں اضافہ کیاجائے گا،پروگرام سے معاشی اور سماجی سطح پر تبدیلی آئی ہے۔