عمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا،وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک ،عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔ عمران نیازی واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔