بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روسی صدرولادیمیرپیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری
بین الاقوامی عدالت سےروس کے صدرولادیمیرپیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت ’’آئی سی سی‘‘نے روسی صدرکے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتاری کےوارنٹ جاری کئےہیں۔ عدالت نے روس میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریہ لووا۔بیلووا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عدالت کا موقف ہے کہ روسی صدر مبینہ طور پر یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کاکہنا ہےکہ آئی سی سی کی طرف سے اٹھائے گئے بہت سوالات "اشتعال انگیز اور ناقابل قبول" ہیں۔روس کے حوالے سے عدالت کا کوئی بھی فیصلہ "کالعدم اور باطل" ہے۔ انہوں نےکہاکہ روس،،، امریکہ اور چین کی طرح بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے۔