بین الاقوامی

  • Mar 19, 2023

شمالی کوریا کامشرقی ساحلی علاقے میں ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحلی علاقے میں ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔۔ جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے میزائل تجربوں کی شدید مذمت کی ہے۔۔
جاپان کے وزیر دفاع توشیرو انو نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل نے تقریباً 50 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ بلندی پر 800 کلومیٹر تک پرواز کی اور جاپانی پانیوں کے باہر گرا۔۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے اقدامات جاپان، خطے اور عالمی برادری کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور ہم اسے قطعاً درگذر نہیں کر سکتے