ایکواڈور اور پیرو میں شدید زلزلہ ، 15 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
ایکواڈور اور پیرو میں شدید زلزلے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ساحلی علاقے گویا میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پرشدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ۔۔ زلزلے کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر GUAYAQUIL سے تقریباً 80 کلومیٹر جنوب میں تھا ۔۔
حکام کے مطابق ایکواڈور میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک اور126 زخمی ہوئے ہیں جبکہ پیرو میں ابھی تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔۔کئی افراد کی ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کی بھی اطلاع ہے جنہیں ملبے سے نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔زلزلے سے بڑے پیمانے پر مکانات اور عمارات منہدم ہوگئی ہیں ۔۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔۔
ایکواڈور کے صدر گولرمو لیسو نے کہا ہے کہ زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔۔متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔۔تمام وزرا اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر عوام کی مدد کریں۔۔
ایکواڈور حکام کے مطابق زلزلے سے ساحلی ریاست ال اورو میں 11 جبکہ اوزئے ریاست میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔۔
پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوٹارولا نے بتایا کہ زلزلے سے مکان گرنے سے ایک کمسن بچی ہلاک ہوگئی ہے۔۔