وزیراعلیٰ پنجاب کا انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا ۔محسن نقوی نے بے سہارہ بچوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات سے متعلق بچوں سے دریافت بھی کیا ۔ نگران وزیراعلیٰ نے تمام بچوں کا چلڈرن ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے