قومی

  • Mar 19, 2023

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ تربت۔ آواران شاہراہ اور ملحقہ علاقوں میں مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔سکیورٹی فورسز نے گزشتہ تین دن میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پردہشت گردوں کا راستہ روکا جس پر انہوں نےفائرنگ کر دی ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئےاور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔