کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 27, 2023

سنچورین :دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو6وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی20میچ میں 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ تین میچز کی سیریز میں ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5وکٹوں پر258رنز بنائے۔جانسن چارلس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 39گیندوں پر دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کیا۔جنوبی افریقہ نے 259رنز کا ہدف4وکٹوں پر18.5اوورز میں حاصل کرلیا۔کوئنٹن ڈی کاک اور رضا ہینرکس نے پاور پلے میں 102رنز کا ریکارڈ قائم کیا۔ ڈی کاک نے 43گیندوں پر اپنی پہلی سنچری سکور کی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ چھٹی تیز ترین سنچری ہے۔رضا ہینرکس نے 28گیندوں پر 68رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ اورویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔