کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 28, 2023

پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ۔
شاداب خان مینز ٹی ٹوئنٹی میں 100کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانےوالے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے۔ ان سے قبل نیوزی لینڈ کےٹم ساؤتھی اور اِش سودھی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن ،افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کےلاستھ ملنگا بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔آل راؤنڈرنے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔افغانستان کے عثمان غنی شاداب خان کا 100 واں شکار بنے۔میچ میں شاداب نے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی ندا ڈار نے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کررکھی ہے، وہ 126 وکٹوں کے ساتھ خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی ہیں۔