کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 29, 2023

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20میں دلچسپ مقابلے کےبعد 7رنز سے ہرا د یا

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20میں دلچسپ مقابلے کےبعد 7رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20اوورزمیں 8وکٹوں پر220رنزبنائے۔ نکولس پوران نے 41رنزبنائے۔ روماریو۔شیفرڈ نے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی۔نگیدی، کگیسو۔ ربادا اور اینرخ۔ نوکیا نے 2۔2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں میزبان ٹیم 6وکٹوں پر 213رنزہی بناسکی۔ ریزا۔ ہینڈریکس کے 83رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، رائلی روسونے 42رنزجوڑے، ایڈن مرکرم 35رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے الزاری۔ جوزیف نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ الزاری جوزیف میچ جبکہ جانسن چارلز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔