یوکرین اور روسی افواج کے درمیان جنگ جاری
یوکرین اور روسی افواج کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔یوکرینی افواج نے باخموت کے جنوب میں واقع علاقے،، کلش چیوکا،، کو دوبارہ حاصل کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔۔اس علاقے پر گزشتہ سال جنوری میں روسی افواج نے قبضہ کیاتھا۔یوکرینی فورسز کا کہنا ہے کہ باخموت اور مارنیکا میں روس کے ائیرڈیفنس سسٹم اورگولہ بارود کے ڈپو سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاہے۔
ادھر روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ زاپوریژیا،ڈونیسٹک اور لوہانسک کے علاقوں میں یوکرینی فورسز کے متعدد حملوں کو پسپا کردیا گیا جبکہ دشمن کو بھاری اور جانی نقصان اٹھانا پڑا۔