کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 18, 2023

پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگیا

ایشیا کپ نہ جیت کر بھی پاکستان ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگیا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست نےپاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن دلائی۔بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس بھی 115 ہیں تاہم وہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے۔