ایشین چیمپئنز لیگ ،سعودی کلب النصر کی ٹیم ایران پہنچ گئی
ایشین چیمپئنز لیگ میچ کےلئے سعودی کلب النصر کی ٹیم عالمی فٹ بال آئیکن کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں ایران پہنچ گئی۔
ایران پہنچنےپر سعودی کلب کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔تہران میں ٹیم ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین مایہ ناز فٹبالر کو خوش آمدید کہنے کےلیے جمع ہوئے۔ فینز نے رونالڈو کی جرسی پہنی تھی اور پوسٹرز اٹھائے تھے۔ النصرکی ٹیم چیمپئنز لیگ میں اپنی مہم کا آغاز 2020 کی رنرز اپ ٹیم ایران کے’ پرسیپولیس‘ کے خلاف میچ سے کرے گی۔میچ کی تیاری کےلیے ایرانی کلب کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔