سپینش فٹبال لیگ لالیگا کے مقابلے جاری ریال میڈرڈ نے ریال سوشیاڈاڈ کو1۔2گول سے ہرادیا
سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ’ریال میڈرڈ‘ نے ’ریال سوشیاڈاڈ‘ اور ’جیرونا‘ نے ’غرناطہ‘ کو شکست دے دی۔
میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم ریال میڈرڈ نے ریال سوشیاڈاڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فیڈریکو۔ولوردے اور جوسیلو نے ایک۔ایک گول کیا۔
غرناطہ میں کھیلے گئے میچ میں جیرونا نے میزبان غرناطہ کو 2کے مقابلے میں 4گول سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے وِکٹر۔سیگن، ساوِیو، ڈیوڈ لوپیز اور یان کوٹو نے ایک۔ایک مرتبہ فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔ غرناطہ کےمائرٹو۔اوزونی اور لیوکس۔بوئے گول کرنے میں کامیاب رہے۔