موسم

  • Sep 19, 2023

مشرقی پنجاب میں ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، مشرقی پنجاب میں اکثر مقا مات جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی توقع ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب،زیریں سندھ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی، تربت 42،نوکنڈی اکتالیس،نواب شاہ چالیس اور دادو میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔