قومی

  • Sep 19, 2023

کینیڈین وزیراعظم کے الزام سے بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کے الزام سے بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے اپنے شہری کے قتل کا بھارت پر الزام لگایا ہے۔بھارت بدمعاش اور دہشتگرد ریاست بن چکا ہے۔لا ہو ر میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے ا نھو ں نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔مغربی ممالک کب تک بھارت کی حرکتوں کو نظرانداز کرتے رہیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا کو کینیڈا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں آزادی رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔عوامی نمائندے ہی عوام کے مسائل حل کریں گے۔عوامی نمائندے ہی عوام کو ریلیف دلواسکتے ہیں۔