قومی

  • Sep 19, 2023

ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد شکنجہ مزید سخت

ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔۔ سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف کا رروائی 12ویں روز بھی جاری ہے۔۔ بجلی چوروں اور نادہندگان سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کر لی گئی ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث گیارہ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں موجود مافیاز کو بھی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔۔حیسکو میں بجلی چوروں اور مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔۔ سیکرٹری توانائی نے کہاکہ سیپکو اور پیسکو کو بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ضرورت ہے