حکومت پاکستان کی معاشی پالییوں کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
ناظرین۔۔۔حکومت پاکستان کی معاشی پالییوں کے اثرات سامنے آنے لگے۔روپیہ مزید مستحکم ہونے لگا، ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ سستا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر اس وقت 293 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انٹربینک میں بھی ڈالر ایک روپے 30 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر دوسو چورانوے روپے 50پیسے پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں ا یک سو تیس سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس چھیالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔