ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم رات میں چترال اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت :تربت 42،حیدر آباد، لسبیلہ ،مٹھی اورشہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔