سکھ فار جسٹس کے زیرِ انتظام بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔۔شرکاءنے کہا کہ کینیڈاکے وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر سکھوں کی تحریک خالصتان کو نئی جہت ملی،ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے واضح کیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔۔ مظاہرے میں شریک مرد و خواتین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔انہوں نے عالمی ممالک پر زوردیا کہ وہ بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں کیونکہ بھارت نے اقلیتوں کے قتل عام کا سلسلہ بھارت سے باہر بھی شروع کردیا ہے۔۔