ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 13, 2023

سربیا کے نوواک جوکووچ کا اے ٹی پی فائنلز میں فتح کے ساتھ مہم کا آغاز

سربیا کے نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی فائنلز میں فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔
ٹیورِن اٹلی میں کھیلے جارہے سیزن کے اختتامی ایونٹ کے راؤنڈ رابن کے اپنے ابتدائی میچ میں جوکووچ نے ڈنمارک کے ہولگر رِیون کو شکست دیکرسال کے آخر میں عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک پوزیشن پر مہر ثبت کردی۔ جوکووچ نے رِیون کے خلاف سات۔چھ، چھ۔سات اور چھ۔تین سے کامیابی سمیٹی۔سرب ٹینس سٹار کی یہ لگاتار انیسویں کامیابی ہے۔اگلے مرحلے میں جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے جینک سنر سے ہوگا۔