ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 14, 2023

روس کے ڈینئل مدویدیو کا اے ٹی پی فائنلز میں فتح کے ساتھ آغاز

روس کے ڈینئل مدویدیو کا اے ٹی پی فائنلز میں فتح کے ساتھ آغاز ۔جرمنی کے الیگزینڈر زویروو نے سیپن کے کارلوس الکاراز کو اپ سیٹ شکست دی۔
ٹیورِن اٹلی میں کھیلے جارہے گروپ سٹیج میچ میں ڈینئل مدویدیو نے ہم وطن آندرے روبلیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔عالمی نمبر تین مدیویدو نے روبلیو کو چھ۔چاراور چھ ۔دو سے ہرایا۔
2018اور 21میں اے ٹی پی فائنلز کے بعد سے تیسرے ٹائٹل پر نظریں جمائے جرمنی کے الیگزینڈر زویروو نے عالمی نمبر دو سپین کے کارلوس الکاراز کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔زویروو نے ریڈ گروپ میں الکاراز کے خلاف سات۔چھ اور چھ۔چار سے کامیابی سمیٹی۔