ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 18, 2023

اے ٹی پی فائنلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل سپین کے کارلوس الکاراز لاسٹ 4میں جگہ بنانے میں کامیاب

سیزن کے آخری ٹینس ایونٹ اے ٹی پی فائنلز کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا ہے۔ عالمی نمبر دو سپین کے کارلوس الکاراز لاسٹ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
ٹیورِن اٹلی میں کھیلے گئے ریڈ گروپ کے میچ میں20سالہ کارلوس الکاراز نے روس کے ڈانیل مدویدیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ریڈ گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ الکاراز نے مدویدیو کے خلاف چھ۔چار اور چھ۔چار سے کامیابی سمیٹی۔ سیمی فائنل میں الکاراز کا مقابلہ گرین گروپ میں دوسرے نمبر پر رہنے والے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔