کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 20, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان کرکٹ سیریز

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔سیریز کے لئے قومی ٹیم 23 اور 24 نومبر کی درمیانی شب کراچی سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔خواتین کرکٹرز سیریز سے قبل تیاریوں میں مصروف ہیں ۔کھلاڑی آج اوول گراؤنڈ،حنیف محمد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میچ سینریو میں حصہ لے رہی ہے۔ دو گروپس میں تقسیم کرکٹرزکاایک گروپ سینیریو میچ میں شریک ہےجبکہ دوسرا گروپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے نیٹ ایریا میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہاہے۔