قومی

  • Nov 21, 2023

ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات

سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کیلئےمختلف ممالک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔برطانیہ سے 121 سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب سمیت مختلف شہروں میں واقع گوردواروں کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات 25 نومبر سے شروع ہوں گی جن میں بھارت سمیت مختلف ممالک اور اندرون ملک سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔