ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 22, 2023

سپین:ملاگا میں ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ

فن لینڈ نے دفاعی چیمپئن کینیڈا کو شکست دے کرپہلی مرتبہ ڈیوس کپ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ملاگا سپین میں کھیلے جارہے میچز کے افتتاحی روزکوارٹر فائنل میں فن لینڈ نے کینیڈا کو دو۔ایک میچز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ لاسٹ فور میں جگہ حاصل کی۔
پہلے سنگلز میں کینیڈا کے میلاؤس رونک نے فن لینڈ ک پیٹرک۔کاکووالٹا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور سات۔پانچ سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی
تاہم اگلے میچ میں اوٹو۔ویرٹانن نے کینیڈا کے گیبریل دیالو کو چھ۔چار اور سات۔پانچ سے ہرا کر ٹائی برابر کی۔
جبکہ فین لینڈ کےاوٹو اور ہاری ہیلیووارا کی جوڑی نےفیصلہ کن ڈبلز میں الیکسز اور ویسک پوسپل کی جوڑی کو سات۔پانچ اور چھ۔تین سے مات دے کر فن لینڈ کو تاریخی فتح دلائی۔