ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 27, 2023

اٹلی نے 47سال بعد ڈیوس کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اٹلی نے 47سال بعد ڈیوس کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں 28مرتبہ کے چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی۔
مالقہ سپین میں کھیلے گئے فائنل میں اطالوی ٹیم نے آسٹریلیا کو دو۔صفر سے ہرایا۔ پہلے سنگلز مقابلے میں اٹلی کے میٹیو آرنالڈی نے آسٹریلوی کھلاری الیکسی پوپیرن کو مات دی۔ دوسرے سنگلز میچ میں اٹلی کے نمبر ون کھلاڑی جینک سنر نے الیکس ڈی مینیور کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔صفر سے زیر کیا۔ اٹلی نےاس سے قبل 1976میں ٹائٹل جیتا تھا، 28مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم 2003کے بعدسے ٹائٹل نہیں جیت سکی ۔