ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Dec 04, 2023

جدہ میں نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز ٹورنامنٹ سربیا کے میدجووچ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سربیا کے ’’حمد۔میدجووچ‘‘ نے نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔فائنل میں فرانس کے آرتھر فلز کو شکست دی۔
جدہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سرب ٹینس سٹار حمد میدجووچ نے فرانس کےآرتھر فلز کو پانچ سیٹس میں شکست دی۔میدجووچ نے انیس سالہ فلز کے خلاف تین چار، چار ایک، چار دو، تین چار اور چار ایک سے کامیابی سمیٹی۔نیکسٹ جین ٹینس سیزن کا ائیر اینڈنگ ٹورنامنٹ ہے جس میں 21سال سے کم عمر کے ٹاپ ریکنڈ کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔