قومی

  • Dec 05, 2023

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز کے وفد کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سینٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹوز کے وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹر فار پیس کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی، سماجی کارکنان اور خصوصی افراد شریک تھے۔
صدر مملکت نے معذور افراد کی نقل و حرکت اور رسائی بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سہولت کیلئے بازاروں اور عوامی مقامات پر قابلِ استعمال ریمپس تعمیر کرنا ہوں گے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کی معلومات تک رسائی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معذوری کے حامل افراد کی جانب معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔