موسم

  • Dec 08, 2023

محکمہ موسمیات کےمطابق بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہےگا بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ تاہم گلگت بلتستان ، چترال اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔ رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 10،اسکردو منفی 07، استور، گوپس، کالام منفی04، گلگت منفی03 ، کوئٹہ اور سری نگر میں منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔