ٹاپ سٹوری

  • Dec 08, 2023

پاکستان کے ہرشہری کو آزادی اظہاررائے کا حق حاصل ہے ،نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ نے کہاہے کہ میرٹ کی بالادستی قائم ہونے سے معاشرے ترقی کرتےہیں ۔حکومت دیگرشعبوں کی طرح صحت کے شعبےکوبھی بہتربنانے کےلئے تمام ممکن اقدامات کررہی ہے ۔کراچی میں آغاخان یونیورسٹی کےطلبہ وطالبات سے گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں بدقسمتی سے ترجیحات کی صحیح سمت کا تعین نہیں کیاگیا ۔دستیاب وسائل کا غیر مناسب استعمال ہمارے معاشی چیلنجز میں اضافے کاباعث بنا ۔انہوں نے کہاکہ پالیسیوں کا تسلسل اورنفاذ میں ہی مسائل کاحل مضمر ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔پاکستان کے ہونہار اور اپنے شعبوں میں ماہر افراد گلوبل اکانومی میں اپنی جگہ بناکر پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما نے کا اہم ذریعہ ہیں ۔