قومی

  • Dec 08, 2023

نگران وفاقی وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کاتقریب سےخطاب

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔موجودہ دورآن لائن کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سےاہم ہے۔کاروباری خواتین کے ساتھ سرمایہ کاری سے بہتر نتائج حاصل ہونگے۔ اسلام آباد میں کاروباری خواتین کیلئے سرمایہ کے حوالے سے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیصلہ سازی میں خواتین کو لازمی شامل کیا جانا چاہیے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین کو کاروبار میں برابر مواقع فراہم کیے جائیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی خواتین کے لیے مختلف اسکیموں کا آغاز کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 48 فیصد کام زراعت سے وابستہ ہے ۔دیہی خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ تقریب میں ورلڈ بینک گروپ کے حکام کی جانب سے بھی کاروبار میں خواتین کی مدد کے لیے سرمایہ کو بڑھانے اور مستقبل کے ماحولیاتی نظام کے لیے اقدامات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔