قومی

  • Dec 08, 2023

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11جنوری کو ہوگا

پاکستان کوعالمی مالیاتی فنڈکیساتھ تین ارب ڈالرکے سٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت اگلی قسط آئندہ ماہ ملنے کا امکا ن ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو ہوگا جس میں پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔پاکستان کو قرض پروگرام میں سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر ہو جائے گی۔ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات آئندہ سال فروری میں متوقع ہیں۔۔