قومی

  • Dec 08, 2023

وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی پی ٹی وی کے پروگرام سیاسی احوال میں گفتگو

وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت صاف، شفاف اور بروقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،چند دنوں میں انتخابات کا شیڈول بھی آ جائے گا۔
پی ٹی وی کے پروگرام سیاسی احوال میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ دے رہے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے کئی اہم فیصلے کیے۔سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی باعزت واپسی یقینی بنا رہے ہیں۔