غزہ پراسرائیل کے مظالم کی انتہا، 450 مقامات پر بمباری،310شہادتیں
غزہ میں اسرائیلی مظالم کی انتہا۔ صیہونی فوج کی 450 مقامات پر بمباری ۔بچوں سمیت مزید310 فلسطینی شہید۔ سینکڑوں زخمی۔۔۔ہر طرف سسکتی انسانیت۔۔۔غزہ میں خوراک کی شدید قلت ۔صحت کا نظام تباہی کے دھانے پر ۔36 میں سے صرف 14 ہسپتال جزوی طور پر فعال۔ 27 عالمی امدادی اداروں کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ ۔اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کوامریکا نے ویٹو کر دیا۔