قومی

  • Mar 04, 2024

صدرمملکت کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب

صدرمملکت کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ممبران کا اجلاس 9مارچ صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ صدرمملکت کے انتخاب کے لیےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی۔امیدوار کل دوپہر 12 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز دوپہر ایک بجے فہرست آویزاں کی جائے گی۔صدرمملکت کے لیےپیپلزپارٹی کی طرف سے آصف علی زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے ہیں۔ا سلام آباد سے تین آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ۔
صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ 9مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سےسہ پہر 4 بجے تک ہو گی۔