واشنگٹن: بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کا مظاہرہ
سکھوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ سکھ مظاہرین نے اس موقع پر مودی قاتل کے نعرے لگاتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے اطراف مارچ کیا۔ کسانوں پر مظالم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو ہندوستان سے آزاد کرانا ہے۔خالصتان کے پرچم اٹھائے ہوئے سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارتخانے میں نصب گاندھی کے مجسمے پر بھی خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔