اہم خبریں

  • Mar 05, 2024

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو ایران کے صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فون

ایران کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں : وزیراعظم شہباز

پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے : وزیراعظم

امید ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے: ایرانی صدر

وزیراعظم کا ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت-