فن و ثقافت

  • Apr 05, 2024

نید رلینڈز میں پاکستان کے نامو ر پینٹر عمران قریشی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

نید رلینڈز میں پا کستا نی سفارت خانے نے نامو ر پینٹر عمران قریشی کے فن پاروں کی پہلی نمائش "SCATTERED YET TOGETHER" پلخری اسٹوڈیو میں منعقد کی۔
نمائش کا با قاعدہ افتتاح سفیرِ سلجو ق مستنصر تارڑنے کیا۔سفیرسلجوق مستنصر تارڑ نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ثقافتی روابط پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے بصری فنکار بھی اپنی تعلیم یا کیریئر کے دوران ڈچ ماسٹرز کے طرزِ فن سے متاثر ہوئے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ جس میں نیدرلینڈز کی وزارت ِخارجہ کے اعلیٰ عہدے ، فنکاروں، اور دی ہیگ میں مختلف گیلریوں اور عجائب گھروں کے نمائندگان شا مل تھے۔
پلخری سٹوڈیو ایک ڈچ آرٹ سوسائٹی ہے جو1847 میں قائم کی گئی اور یہ 1901سے فعال ہے۔یہ گیلری مختلف موقعوں پر نمائش کے لئے عوام اور سیاحوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔