بین الاقوامی

  • Apr 09, 2024

صیہونی فوج کےبمباری، مزید153فلسطینی شہید، متعددزخمی

صیہونی فوج نے غزہ شہر کے علاقےزیتون میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی۔24گھنٹے میں اسرائیلی کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 153فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد33ہزار 360ہوگئی ہے جبکہ 75ہزار933زخمی ہے۔ صیہونئ حکومت نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کی تاریخ مقرر کر لی گئی ہے۔اس علاقے میں 15لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جانیوالے امدادی قافلوں کو روک رہا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی کے ترجمان نے بتایا کہ مارچ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے میں خوراک کی ترسیل کے لیے کلیئرنس حاصل کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔