بین الاقوامی

  • Apr 11, 2024

غزہ میں عید کے موقع پر بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری

غزہ میں عید کے موقع پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ وحشیانہ بمباری میں سینئر فلسطینی رہنماء اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نےالجزیرہ سے گفتگو میں بیٹوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اپنے عزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ۔ انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ اہل خانہ کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔